واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے 700 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیئے۔ وائٹ ہاوس میں ہونے والی تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سات سال بعد امریکی فوج کی قوت میں اضافہ کر رہے ہیں، بل امریکی فوج کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب یہ کانگرس کی ذمہ داری ہے کہ بل جلد پاس کرے۔
دفاعی بل میں داعش کے خلاف لڑائی کے لیے 66 ارب ڈالر کے فنڈ بھی شامل ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نئی امریکی سکیورٹی اسٹریٹیجی کا اعلان آئندہ ہفتے کریں گے۔