واشنگٹن (جیوڈیسک) صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والی ہیلری کلنٹن ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گی۔
صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر متوقع طور پر ہیلری کلنٹن کو شکست سے د وچار کیا تو وہ کئی دن منظر عام سے غائب رہیں تاہم اب خبر ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گی۔
بیس جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جس میں تین سابق صدور بِل کلنٹن، جمی کارٹر اور جارج ڈبلیو بش بھی شرکت کریں گے۔