ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی فوج کی تجویز پیش کرنے پر فرانسیسی صدر کا کیسے مذاق اڑایا؟

Donald Trump Meeting

Donald Trump Meeting

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانو ایل ماکروں کا ٹھٹھا اڑایا ہے لیکن کس بات پر؟ جی ہاں فرانسیسی صدر نے امریکا سے آزاد ایک یورپی فوج تشکیل دینے کی تجویز پیش کی تھی لیکن خود فرانس میں ان کے حامیوں کی تعداد ’’ بہت تھوڑی‘‘ صرف 26 فی صد ہے۔اس پر امریکی صدر نے بہ انداز دیگر کہا ہے کہ انھیں پہلے اپنے گھر کی خبر لینی چاہیے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ادھار چکانے میں مشہور ہیں او ر اس مقصد کے لیے وہ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر کو استعمال کرتے ہیں۔انھوں نے لکھا ہے کہ ’’فرانسیسی صدر نے ایک اور موضوع پر مباحثے کے لیے یورپی فوج کے قیام کی تجویز پیش کی ہے‘‘۔

وہ لکھتے ہیں:’’ مسئلہ یہ ہے کہ عمانو ایل ماکروں کی اس تجویز کی فرانس میں بہت تھوڑے لوگوں نے حمایت کی ہے۔ ویسے فرانس سے زیادہ کوئی اور ملک قوم پرست نہیں ہے۔فرانس کے لوگ بہت قابل فخر ہیں اور وہ درست طور پر ایسے ہیں۔فرانس کو ایک مرتبہ پھر عظیم تر بنائیے‘‘۔

فرانسیسی صدر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ یورپی اقوام کو چین ، روس اور حتیٰ کہ امریکا سے دفاع کے لیے اپنی فوج تشکیل دینی چاہیے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپی اقوام کو کوئی نئی فوج بنانے سے پہلے نیٹو میں اپنے حصے کی رقوم دینی چاہییں اور اپنے حصے کا مالی بوجھ بٹانا چاہیے۔