ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اخراجات میں کمی کی خواہش ظاہر کر دی

Trump

Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کے استعمال کے لیے نئے طیاروں کی خریداری کے مخالف نکلے۔

کہتے ہیں بوئنگ طیاروں کی خریداری انتہائی مہنگا سودا ہے جس پر چار ارب ڈالر سے زائد کی لاگت آئے گی۔

انہوں نے اوباما انتطامیہ سے سودا ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

امریکی ائیر فورس نے گذشتہ سال صدر کے استعمال کے لیے دو نئے طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے اور چھبیس ملین ڈالر پیشگی ادا کئے ہیں۔