واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں مائیک پینس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ وہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے لیے درمیانی راستہ نکال سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
نو منتخب امریکی نائب صدر کے مطابق ٹرمپ عالمی مسائل کے حل کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔