واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری سمجھوتہ کرنے میں جلدی کی جائے۔
صدر ٹرمپ نے ٹویٹر سے شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA کی خبر شئیر کی ہے کہ جس میں سال2020 کے صدارتی انتخابات کے لئے ٹرمپ کے ریپبلکن حریف جو بائڈن کو “پاگل کتے” سے تشبیہ دی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس تشبیہ کا حوالہ دیتے ہوئے شمالی کوریا کے لیڈر سے کہا ہے کہ “جناب کِم جونگ اُن، بائڈن مخمور ہو سکتا ہے کافی حد تک سست ہو سکتا ہے لیکن پاگل کُتا نہیں ہے۔ کسی نہ کسی طرح پاگل کتے کے مقابل میں زیادہ بہتر ہے۔ آپ کو مطلوبہ مقام پر اگر کوئی لا سکتا ہے تو وہ صرف میں ہوں۔ آپ کو تیزی دکھانی چاہیے اور سمجھوتے پر دستخط کر دینے چاہئیں”۔
ٹرمپ کے اس بیان پر امریکی ذرائع ابلاغ میں ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے لئے رپبلکن امیدوار جو بائڈن نے ایک جلسے کے دوران کِم کا تمسخر اڑایا اور ٹرمپ کی شمالی کوریا پالیسی پر تنقید کی تھی۔
اس پر شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNAنے بائڈن کو ایسے پاگل کتے سے تشبیہ دی تھے کہ جسے تلف کرنا ضروری ہو جائے۔
ایجنسی کا کہنا تھا کہ بائڈن نے شمالی کوریا کو ناحق نشانہ بنایا ہے۔