امریکا (جیوڈیسک) ہیلری کلنٹن کا یہ قصور ہے کہ انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق بیان پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اس سے داعش کو اپنا پروپیگنڈے پھیلانے میں مدد مل رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلری کلنٹن کے پاس اپنے دعویٰ کے حوالے سے کوئی ثبوت موجود نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جھوٹی اور شاطر ہیں اور سب یہ جانتے ہیں۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سان برنارڈینو میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد تمام مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔