واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین کے ساتھ رویہ بدترین تنازعات کا شکار رہا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے والی 50 خواتین کے تاثرات قلمبند کیے ہیں، ان میں سے اکثر کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ٹرمپ خواتین کو صرف جنسی ہوس گیری کا آلہ سمجھتے ہیں، خواتین کے جسم اور ان کے اعضا کے بارے میں متنازع اشاروں کنایوں میں بات کرنا بھی ٹرمپ کا وطیرہ رہا ہے، البتہ کچھ خواتین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کی ترقی کیلیے حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے خواتین کے تاثرات پر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف معلوم کیا تو انھوں نے خواتین کے بیانات کی ترید کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت سی چیزیں من گھڑت بنا دی جاتی ہیں مگر خواتین کے بارے میں میرے دل میں حد درجہ احترام موجود ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 شادیاں کرنے والے69 سالہ ٹرمپ تضادات کا مجموعہ شخصیت ہیں وہ کہیں تو خواتین سے الرجک دکھائی دیتے ہیں ۔