واشنگٹن (جیوڈیسک) ریاست آئیووا کے مقام واٹرلو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا وقت آ گیا ہے کہ ملک کو نااہل سیاستدانوں کے چنگل سے چھڑائیں۔
انہوں نے کہا امریکا جرمنی اور جاپان کی حفاظت کرنے کا پابند ہے جبکہ امریکا پر کسی آفت کی صورت وہ اسکی مدد کرنے کے پابند نہیں۔
ان معاہدوں سے امریکا کی معیشت پر بوجھ پڑتا ہے جو کہ ناانصافی ہے۔ اپنے حریف ٹیڈ کروز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آئیووا کے باسیوں کا کاروبار تباہ کر دے گا کیونکہ تیل کی کمپنیاں اسکی مہم چلا رہی ہیں۔