واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل تاجر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست نیواڈا میں باآسانی کامیابی حاصل کر کے ناقدین کو خاموش کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو 46 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے جبکہ مارکو روبیو کو تقریباً 23 فیصد اور ٹیڈ کروز کو تقریباً 20 فیصد ووٹ ملے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹس امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے مدمقابل برنی سینڈرس کو پانچ فیصد ووٹوں سے شکست دیدی ہے۔ اب دونوں کی توجہ ساؤتھ کیرولینا کے بلیک ووٹ پر مرکوز ہے۔
پرائمری اور کاکس کے ووٹوں کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا کہ کون صدارتی انتخابات میں دونوں اہم پارٹیوں کی نمائندگی کرے گا۔