ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج

Protesters

Protesters

لندن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر لندن کے اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ پہنچے جہاں مظاہروں کے پیش نظر انہیں سڑک کی بجائے بذریعہ ہیلی کاپٹر امریکی سفیر کی رہائشگاہ لے جایا گیا۔

برطانوی پولیس کی جانب سے مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں جب کہ بعض مقامات پر مظاہرین جمع ہوئے اور انہوں نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کریں گے جس کے دوران 2019 میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد امریکا سے تجارتی امور پر بات چیت ہو گی۔