ممبئی (جیوڈیسک) فلم ’ڈونکی کنگ‘ نے باکس آفس پر نہ صرف اینیمیٹیڈ فلمز کے ریکارڈ توڑے بلکہ کچھ ریکارڈ میں تو اس فلم نے پاکستان میں اب تک ریلیز ہونے والی تمام ہالی وڈ، بالی وڈ اور پاکستانی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
نمائش کے چھٹے ویک اینڈ پر ریکارڈ بزنس کر کے ’ڈونکی کنگ‘ نے ہالی وڈ کی ’مشن امپاسیبل‘، ’جراسک ورلڈ‘، ’ایوینجرز‘ اور ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ بالی وڈ کی ’سنجو‘ اور ’سلطان‘ جب کہ پاکستان کی ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘، ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اور ’طیفا اِن ٹربل‘ جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
1۔ ڈونکی کنگ پاکستان میں چھٹے ویک اینڈ پر بزنس کرنے والی سب سے کامیاب فلم ہے اور فلم نے چھٹے ویک اینڈ میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپوں سے زائد کی کمائی کی ہے۔
2۔ ڈونکی کنگ پاکستان کے سینما گھروں میں مسلسل چھ ویک اینڈ پر ایک کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی پہلی اور اب تک کی واحد فلم ہے۔
3۔ ڈونکی کنگ پاکستان میں مسلسل چھ اتوار کو 50 لاکھ یا اس سے زائد بزنس کرنیوالی پہلی اور واحد فلم ہے۔
4۔ اس فلم نے پانچویں ویک اینڈ میں بھی پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام ہالی وڈ بالی وڈ اور پاکستانی فلموں سے زیادہ بزنس کا ریکارڈ بنایا ہے۔
5۔ ڈونکی کنگ پاکستان میں ریلیز ہونے والی اب تک کی سب سے کامیاب اینیمیٹیڈ فلم ہے اس فلم کا اب تک کا بزنس 20 کروڑ سے زائد ہوچکا ہے ۔
6۔ ڈونکی کنگ کسی عید اور چھٹیوں کی مدد کے بغیر پاکستان میں ریلیز ہونے والی اب تک کی دوسری کامیاب پاکستانی فلم ہے۔
7۔ فلم کا ٹریلر یو ٹیوب پر تیز ترین 50 لاکھ ہٹس لینے والا کامیاب ترین پاکستانی ٹریلر ہے۔
8۔ فلم کا ٹریلر اس سال پاکستان کا کامیاب ترین فلمی ٹریلر ہے جس کو اب تک 51 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔
9۔ ڈونکی کنگ کا ٹائٹل سونگ پاکستانی فلمی تاریخ کا دوسرا کامیاب ترین گانا ہے جسے فلم کی ریلیز کے دوران ہی ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے ۔
10۔ ڈونکی کنگ کا ٹائٹل سونگ مقبولیت کے لحاظ سے اس سال کا مقبول ترین گیت ہے کیونکہ اسے یو ٹیوب پر صرف 53 دنوں میں ایک کروڑ 3 لاکھ بار دیکھا گیا۔
11۔ ڈونکی کنگ نے اپنی نمائش کے دوران پہلے ویک اینڈ سے زیادہ دوسرے ویک اینڈ میں اور دوسرے سے زیادہ تیسرے ویک اینڈ میں بزنس کا انوکھا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔