لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث لگنے والی 3 ماہ کی پابندی آج ختم ہو رہی ہے۔
لیگ اسپنر یاسر شاہ پر آئی سی سی کی جانب سے لگائی گئی 3 ماہ کی پابندی آج سے ختم ہو رہی ہے جس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ برس 27 دسمبر کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے کے لئے نا اہل قرار دے دیا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی وضاحت کے بعد ان پر صرف 3 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔