کولوراڈو (جیوڈیسک) ڈوپنگ کے باعث ٹورڈی فرانس کے سات ٹائٹلز سے محرومی کے شکار سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ 17 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گے جو ایک نئی مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔
ان کی کار برفباری کے دوران تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ایک پارکنگ لاٹ میں کھڑی گاڑیوں میں جا گھسی تھی اور پولیس کے آنے سے قبل وہ موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ ان کی گرل فرینڈ کا دعویٰ تھا کہ وہ کار چلا رہی تھیں مگر بعد میں انہوں نے بیان تبدیل کر دیا۔ الزام ثابت ہو گیا تو آرمسٹرانگ کو جرمانے کے ساتھ 90 دن کیلئے جیل بھیجا جا سکتا ہے۔