بروشیا ڈورٹمنڈ نے چھٹی بار جرمن فٹبال سپر کپ جیت لیا

Football

Football

فرینکفرٹ (جیوڈیسک) بروشیا ڈورٹمنڈ کی ٹیم نے جرمن فٹبال سپر کپ جیت کر سب سے زیادہ ٹائٹلز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں ہونیوالے سپر فٹبال کپ کے فیصلہ کن معرکے میں میزبان بروشیا اور بائرن میونخ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

بروشیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیا گیا ۔ میچ کے 23 ویں منٹ میں آرمینین نے گول کر کے ڈورٹمنڈ کو ایک صفر کی برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں حریف ٹیم میونخ کی جانب سے میزبان گول پوسٹ پرمتعدد حملے ہوئے لیکن اسے مضبوط دفاع نے ناکام بنایا۔ 62 ویں منٹ میں ڈورٹمنڈ کے ڈیفنڈر جیروم نے گول کر کے ٹیم کی برتری دو صفر کی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

اس شاندار فتح کے بعد بروشیا کی ٹیم جرمن سپر کپ کا ٹائٹل ریکارڈ چھ بار اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ،میچ کے اختتام پر بروشین کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ خوب جشن منایا۔