ڈبل شاہ کے دوسرے ساتھی شیخ عدنان کرامت کو بھی نیب حکام نے آٹھ سال بعد سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) سید سبط الحسن گیلانی المعروف ڈبل شاہ کیساتھ مل کر عوام الناس سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے جمیل راہی المعروف منی ڈبل شاہ کے دوسرے ساتھی شیخ عدنان کرامت کو بھی نیب حکام نے آٹھ سال بعد سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔

جمیل راہی ،سیٹھ افتخار وارث اور اس کے ساتھیوں نے بطور ایجنٹ ڈبل شاہ سادہ لوح شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیا رکھے ہیں جن کی آ ج تک ایک پائی واپس نہیں ہوسکی۔ نیب کی متذکرہ کیس میں سست روی کے باعث جمیل راہی اس سے قبل ضمانت پر رہا ہو کر آچکا ہے۔ متذکرہ ٹولہ کے متاثرین طویل عرصہ میںرقوم واپس نہ ہونے کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں۔

متاثرین نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف، چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سے عمر بھر کی جمع پونجیاں ہتھیانے والے ملزمان کو سزائیں دی جائیں اور ان کی لوٹی ہوئی رقوم کی جلد ازجلد واپسی کو یقینی بنایا جائے۔