کراچی (جیوڈیسک) پاسبان کے زیر اہتمام کراچی میں موٹر سا ئیکل پر ڈبل سواری کے خلاف تبت سنٹر سے شاہین کمپلیکس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر غیر ضروری پابندی کو ختم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی سے امن و امان کی صورت حال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
لہذا اے فوری طور ختم کیا جائے۔ شاہین کمپلیکس پر انتظامیہ اور پاسبان کے عہدیداروں میں مذاکرات کے نتیجے میں ریلی کو پر امن طور پر ختم کر دیا گیا۔ پاسبان کے صدر شیخ شکیل نے وزیر اعلی سندھ کو یاد داشت بھی پیش کی۔