آٹا ایک بار پھر مہنگا کردیا گیا۔ گندم کی ریکارڈ فصل ہونے کی توقع کے باوجود فلار ملرز نے آٹے کی قیمتوں میں بلاجوازاضافہ کردیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کی ریٹیل قیمتیں 2 روپے کلو بڑھا دی گئی ہیں۔ اس اضافے کے بعد فائن آٹے کی ریٹیل قیمت 40 روپے اور چکی آٹے کی قیمت 38 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے فلار ملرز نے آٹے کے 50 کلو بیگ کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہ کردیا تھا، فائن آٹے کے بیگ کی نئی قیمت 18 سو 50 جبکہ چکی کے آٹے کی قیمت 17 سو 50 روپے ہوگئی ہے۔ملک میں گندم کی ریکارڈ فصل ہونے کی توقع ہے ماہرین کے مطابق گزشتہ سیزن کی گندم کے زخائر بھی موجود ہیں لہذا آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بلا جواز ہے۔