کراچی (جیوڈیسک) پیدائشی بیماریوں میں مبتلا بچوں کے پائوں ٹیڑھے ہوتے ہیں، دنیا میں پیدا ہونے والے ایک ہزار بچوں میں سے 2 بچے اس بیماری سے متاثر ہوتے ہیں۔
یہ بیماری لڑکیوں کی بنسبت لڑکوں میں 3 گناہ زیادہ ہوتی ہے اس بیماری میں مبتلا 50 فیصد بچوں کے دونوں پائوں ٹیڑھے ہوتے ہیں اب اس پیدائشی نقص کا علاج بغیر آپریشن ممکن ہے، تفصیلات کے مطابق امریکا کے مشہور آرتھو پیڈک سرجن پروفیسر پونسیٹی نے پیدائشی پائوں ٹیڑھے بچوں کیلیے جدید اور کامیاب علاج متعارف کروایا ہے، بچوں کے پیدائشی طور پر ٹیڑھے پائوں کے علاج کیلیے ڈائو یونیورسٹی نے اوجھا کیمپس میں کلب فٹ پونسیٹی کلینک کا آغاز کر دیا ہے
جہاں ٹیڑھے پائوں کا علاج بغیر آپریشن مفت کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈائو یونیورسٹی میں کلب فٹ پونسیٹی کلینک کی افتتاحی تقریب کے بعد عوامی آگاہی پروگرام میں ماہرین صحت نے گفتگو میں کیا، ماہرین صحت نے بتایا کہ تحقیق میں بچوں کے پائوں پیدائش کے وقت ٹیڑھے ہونے کی کوئی خاص وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔