لندن (جیوڈیسک) برطانوی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے مطابق اکاون ہزار ٹن وزنی جہاز ”ہوگ اوساکا ” پر چودہ سو کاریں اور دوسرا سامان لدا ہے۔
تین جنوری کو جہاز ہیمپشائر کے ساحل سے سے روانہ ہوا تو آبنائے سولنٹ میں ایک جانب جھکنے لگا اور اسکے الٹ جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ جہاز کو قریب ہی ریت پر چڑھا دیا گیا تاکہ اسے ڈوبنے سے بچایا جا سکے۔
کوسٹ گارڈ نے جہاز کو واپس ساؤتھ ایپمٹن پہنچا دیا ہے۔