اتر پردیش کے وزیراعلی شہباز شریف کے نقش قدم پر، طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

Laptop Students

Laptop Students

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلی پاکستان کے خادم اعلی شہباز شریف کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں، ہزاروں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کر دیئے۔ اتر پردیش کے وزیراعلی اکلیش یاددو نے غازی آباد شہر کے 8 ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی۔ اکلیش یاددو کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کسانوں کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔