نئے وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں سیمنٹ سیکٹر کو گیس کی فراہمی کی اجازت دے دی۔
وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دی گئی ۔ نئے پلان کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کو گیس کی فراہمی فوری طور شروع کی جائے گی جب کہ نئے پلان میں بھی سی این جی سیکٹر حکومت کی آخری ترجیجی ہے ۔
نئے پلان کے میں سیمنٹ ساز کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ان کمپنیوں کے کپٹیو پلانٹس کو بھی گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے ۔ اجلاس میں لطیف گیس فیلڈ سے سات کروڑ تہتر لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی فراہمی کی سمری منظورکرلی گئی ہے لطیف فیلڈ سے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کو آدھا آدھا حصہ ملے گا۔