جہیز اور لالچ کی لعنت

Dowry

Dowry

جہیز اور لالچ لعنت یہ دو ایسے ناسور ہیں جن کے سبب معاشرہ میں سے اچھائی، نیک نیتی، خلوص و محبت، اعلی حسن سیرت و اخلاق کا جنازہ نکل چکا ہے۔ آج ہر فرد کسی سے بھی اپنا رشتہ و تعلق قائم کرتا ہے۔

تو وہ اس بنیاد پر ہوتا ہے کہ اس سے مجھے کیا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ یا ہوگا گذشتہ روز مختلف اخبارات، میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کو پڑھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوگے کہ اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے۔

وہ رپورٹ یہ تھی”پاکستان میں چالیس لاکھ لڑکیاں اپنی ڈولی کے اٹھنے کے انتظار میں عمر رسیدہ ہوچکی ہیں ان میں سے اکثر کے بالوں میں سفید چاندنی واضح نمایاں ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

کہ پاکستان کے ہر چوتھے گھر میں دولڑکیاں شادی کی اہل ہوچکی ہیں مگر ان کے رشتے نہیں ہو پارہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان چالیس لاکھ عمر رسیدہ لڑکیوں میں سے پچیس لاکھ لڑکیوں کی شادی جہیز (جو کہ ایک لعنت ہے۔

اورآج کل ہمارے معاشرے میں یہ مرض عام ہوچکا ہے۔ نہ ہونے کے سبب نہیں ہو رہی۔جبکہ باقی ماندہ لڑکیوں کی شادی نہ ہونے کے اسباب میں لالچ ایک اہم سبب ہے ۔تعلیم یافتہ، مال دار اور حسب و نسب کے حاملین۔

Money

Money

اپنی بچیوں کے رشتے حسن سیرت، عالی اخلاق، شریفانہ کردار کی بجائے مال و اسباب کی فراوانی، بینک بیلنس اور اپنے برابر کے خاندان کی جستجو میں اپنی بچیوں کی شادی میں تاخیر سے کام لیتے ہیں جس کے سبب پاکستان کے معاشرہ میں لڑکیاں عمر رسیدہ ہوتی جارہی ہیں۔

پاکستان کو قائم ہوئے پینسٹھ سال گزر چکے ہیں تمام آنے والی حکومتوں نے ملک پاک کو جہیز کی لعنت سے پاک کر نے کے بلند و پانگ دعوے کیے مگر اب تک کوئی حکومت اس غیر اسلامی و غیر قانونی خالصتاً ہندوانہ رسم کو ختم کرنے میں۔

کامیاب نہ ہو سکے۔ اس رپورٹ کے سامنے آجانے کے بعد والدین، علماکرام جو امت کے حقیقی رہبر ہیں، مقامی معاشرہ اور حکمرانوں کی نا اہلی، غفلت و سستی اور اپنے فرائض و ذمہ داریوں کو نبھانے میں چشم پوشی کرنے کا واضح اور نمایاں ثبوت ملتا ہے۔

اب بھی وقت ہے کہ مذکورہ بالا تمام طبقات اپنی اپنی درجہ بدرجہ ذمہ داریوں کو ادا کر لیں بصورت دیگر پانی سر سے گذر جائے گا اور یہ دنیا میںہاتھ مارتے رہ جائیں گے اور روز محشر اللہ کے ہاں ان کو جوابدہ ہونا پڑے گا اس روز کوئی کسی کی مدد نہیں کر سکے گا ماسوا اللہ جس کی چاہے۔

Atiq-ur-Rahman

Atiq-ur-Rahman

تحریر: عتیق الرحمن
mob:03135265617
email:deskibaat1987@gmail.com