نوشہرہ ورکاں (جیوڈیسک) نوبیاہتا دلہن کو جلانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا نوشہرہ ورکاں کے علاقہ تتلے عالی میں جہاں عامر نے جہیز میں موٹرسائیکل نہ ملنے پر اپنی بیوی 22 سالہ مدیحہ کو مبینہ طور پر زندہ جلا ڈالا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ مدیحہ کی دو ماہ قبل عامر سے شادی ہوئی تھی۔ عامر نے جہیز میں موٹر سائیکل کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر متعدد بار اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ چار روز قبل درندہ صفت شوہر نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر بیوی کو آگ ہی لگا دی۔
متوفیہ مدیحہ کا والد شاہد رینجرز کا ملازم اور کراچی میں تعینات ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔