جہیز ممانعت بل سندھ اسمبلی میں پیش

Provincial Assembly

Provincial Assembly

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں شرمیلا فاروقی نے سندھ جہیز ممانعت بل صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ ایوان میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینے کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رکن شرمیلا فاروقی نے شادی کی تقاریب میں بے جا اخراجات کی ممانعت کا بل دو ہزار تیرہ پیش کیا۔ بل کے متن کے مطابق صرف شادی کا گھر ہی سجایا جا سکے گا۔

مہمانوں کی تواضع ون ڈش سے کی جائے گی، پابندی کا اطلاق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، پرائیویٹ کیٹررز اور ان تمام افراد پر ہو گا جو شادی کی تقریبات میں کھانا پکانے اور اسکا اہتمام کرنے کے پیشے سے منسلک ہیں۔ ایوان میں کراچی کے رہائشی علاقوں میں صبح سے نصف رات تک بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت اور نشہ آور اشیا کی خرید و فروخت پر پابندی کی قرار دادیں بھی منظور کر لیں۔