قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی قصور کا دورہ کیا۔انہوں نے وزٹ کے دوران اشیائے ضروریہ و خورد و نوش کی قیمتوں ، پھلوں و سبزیوں کی نیلامی اور بولیوں کا جائزہ لیا اور اسکے ساتھ ساتھ خریداروں سے بھی قیمتیں دریافت کیں اس موقع پرڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی کے عہدیداران ، ایس ایچ او اے ڈویژن اشفاق حسین کاظمی اور سپیشل برانچ کے اہلکاران بھی موجود تھے۔
ڈی پی اوقصور نے نیلامی کے عمل کی نگرانی کی اور ریونیو آفیسر اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ منڈی میں آنیوالی ہر چیز کی شفاف طریقہ سے نیلامی کو یقینی بنای جائے انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی بروقت ریٹ لسٹ کا اجراء یقینی بنائے جائے نیز تمام اشیاء کے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس سلسلہ میں سبزی و فروٹ منڈیوں میں طلب ورسد کے اتار چڑھائو پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔