قائم قام ڈی پی او گجرات کا تھانہ گلیانہ کا دورہ امن کمیٹیوں اور مصالحتی کمیٹیوں سے خصوصی خطاب

گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان ) قائم قام ڈی پی او گجرات کا تھانہ گلیانہ کا دورہ ۔امن کمیٹیوں اور مصالحتی کمیٹیوں سے خصوصی خطاب ۔پولیس ہر قیمت پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی تفصیل کے مطابق قائمقام ڈی پی او گجرات کامران ممتاز نے تھانہ گلیانہ میں مصالحتی کمیٹیوں اور محافظ کمیٹیوں کے ممبران سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامران ممتاز نے کہا کہ پولیس کی اولین ترجیح عوام کا تحفط ہے جس کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی پولیس ملازم اپنے موٹر سائیکل اور گاڑی پر پولیس کا لوگو اور پولیس کی نمبر پلیٹ استعما ل نہیں کر سکتا۔اگر کوئی پولیس ملازم ایسا کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انھوں نے تمام ایس ایچ اوز کو حکم جاری کیا کہ پولیس کی ذاتی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے علاوہ پولیس کا لوگو اور نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کریں ۔ڈی پی او گجرات نے مذید کہا کہ تما م تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان ایف آئی آر کاٹنے سے قبل نمبر دار اور محافظ کمیٹی کے ممبران سے تفصیل معلوم کر کے ایف آئی آر درج کریں ۔قبل ازیں ڈی پی او گجرات کامران ممتاز جب تھانہ گلیانہ پہنچے تو انہیں سلامی دی گئی۔

DPO Gujarat Kamran Mumtaz Aman Committees Addressed