DPO گجرات سید علی ناصر رضوی کی رمضان کے آخری عشرے میں امن وامان کیلئے خصوصی میٹنگ
Posted on July 30, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : DPOگجرات سید علی ناصر رضوی کی رمضان کے آخری عشرے میں امن وامان اور شہادت حضرت علی کے سلسلہ میں تما م SHO,s اور SDPO,s کے ساتھ پولیس لائن گجرات میں خصوصی میٹنگ تفصیلات کے مطابق DPOگجرات سید علی ناصر رضوی نے تما م SHO,s اور SDPO,s کے ساتھ پولیس لائن گجرات میں خصوصی میٹنگ کی۔
جس میں DPOگجرات سید علی ناصر رضوی نے تما م SHO,s اورSDPO,s کو سختی سے ہدائیت کی کہ وہ رمضان بالخصوص آخری عشرے میں اپنے اپنے علاقہ کی مارکیٹوں میں امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے پویس پٹرولنگ اور سکیورٹی ڈیوٹی کو موثر بنائیں۔
اور مساجد و امام بارگاہوں کی سیکورٹی ڈیوٹی کو خود چیک کرکے روزانہ کی بنیاد پر ڈائری بھجوائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکیس رمضان شہادت حضرت علیکے سلسلہ میں مجالس کی سیکورٹی کو فول پروف بنائیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نبٹنے کے لئے پہلے سے تیار رہیں۔DPOگجرات نے کہا کہ ڈیوٹی سے غفلت ولاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔