ڈی پی او جوادقمر کے حکم اور ڈی ایس پی نذر عباس کی ہدایت پر ایس ایچ او اعجاز احمد شیخ کی مختلف مکاتب فکر سے میٹنگ

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)ڈی پی او جوادقمر کے حکم اور ڈی ایس پی نذر عباس کی ہدایت پر ایس ایچ او اعجاز احمد شیخ کی مختلف مکاتب فکر سے میٹنگ، موسم کی تبدیلی کے پیش نظر ٹھیکری پہرا لگانے کیلئے نمبرداروں، انجمن تاجران ، ٹیکسی سٹینڈ، کنڑول شیڈ مالکان ، صحافیوں ودیگر مکاتب فکرکو بریفنگ، تفصیلات کے مطابق ی پی او قصور جوادقمر کے حکم اور ڈی ایس پی نذر عباس کی ہدایت پر ایس ایچ او اعجاز احمد شیخ نے نمبرداروں، انجمن تاجران ، ٹیکسی سٹینڈ، کنڑول شیڈ مالکان ، صحافیوں ودیگر مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو نشان عبرت بنا دیں گے

ٹھیکری پہرا ہر گائوںمیں لگایا جائے گا،چوروں ڈاکوئوں کا مقابلہ کرنے والے پہرا داروں کو نقد انعام اور پنجاب پولیس کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے جائیں گے۔ پہرا لگانا نمبرداروں کی ذمہ داری ہے، پہرہ نہ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی اور پہرا نہ لگانے والے نمبر دار حضرات کی نمبرداری بھی ختم کروا دی جائے گی۔ پہرا دینے والوں کو اہل محلہ لائسنسی اسلحہ مہیا کریں۔نمبر داروں کے ساتھ بد تمیزی کرنے والوںکے خلاف بھی مقدمات درج ہوں گیں۔ ٹھیکری پہرا چیک کرنے کیلئے ڈی پی او قصور جواد قمر نے اضافی گاڑی مہیا کر دی ہے۔ ایس ایچ او اعجاز احمد شیخ نے مزید کہا کہ رات کو خود پہرا چیک کیا کروںگا اور کسی قسم کی غفلت اور سستی برداشت نہیںکی جائے گی

نمبردار ، انجمن تاجران اور صحافی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں، ان کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ممکن نہیں۔ ہر گائوں کی مسجد میں میرے موبائل نمبر0304-7714016کا اعلان کیاجائے تا کہ عوام کسی بھی جرم یا کسی بھی اندیشہ ہو تو فوری میرے موبائل نمبر پراطلاع دیں فوری کاروائی کروں گا۔ اعجاز احمد شیخ نے مزید کہا کہ علاقہ میں دہشت کی علامت جرائم پیشہ افراد کو کنٹرول کرنا آتا ہے اور کروںگا بھی۔ دفتوہ ستوکی میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنااور مویشی چوری کی مکمل روک تھام اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او قصور جواد قمر نے مجھے منشیات فروشوں ، جواریوں مویشی چوروں، چوروں اور ڈاکوئوں کے خلاف سخت کاروائی کیلئے تھانہ مصطفی آباد للیانی تعینات کیا ہے،

LALYANI

LALYANI