پنڈدادنخان (نمائندگان) ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرا نی کی ہدایت پرپنڈدادن خان پولیس ان ایکشن قمار بازوں کا پنڈدادن خان پولیس نے جنگل میں منگل بنا دیا قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار 23 ہزار نقد 9 موبائل 2موٹر سائیکل برآمد مقدمہ درج ملزمان کو سلاخوں کا پیچھے ڈال دیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق تحصیل پنڈدادنخا ن کے نوا حی علاقہ ہرن پور میں جوئے کی بڑھتی ہوئی شکایات پر ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایات پرپنڈدادن خان پولیس نے ہرن پور کے جنگل میں کھلے عام جوا کھیلتے ہوئے قمار بازوں پر چھاپہ مار کر 9 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان سے دائو پر لگی ہوئی 23 ہزار نقد ی، 9 موبائل2موٹر سائیکل برآمدکر کے مقدمہ درج کر دیا ملزمان کو جیل کی یا ترا کرا دی ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے کہا کے جوا ہمارے معاشرے کی ایک بہت بڑی لعنت ہے جس نے کئی گھر تباہ کر دئیے انہوں نے کہا کہ میرے علاقہ میں قمار باز اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔