شیخوپورہ (بیورورپورٹ) ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد خان ورک نے آج اہل تشیعہ کے لائسنس داران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی اور انہیں اس بات کی تاکید کی کہ محرم الحرام میں ذاکرین کے خطاب، مجالس اور جلوسوں میں ہونے والی قانون شکنی کی تمام تر ذمہ داری لائسنس داران پر ہو گی۔وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس سلسلہ میں بانیان مجالس اور لائسنس داران کے ایشوز کے متعلق دو دن کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں جمع کروائیں تا کہ ان کو احسن طریقے سے حل کیا جائے ۔محرم الحرام میں خصوصی ڈیوٹی کے لئے رضا کاران اور سکائوٹس کو پولیس لائین میں خصوصی تربیت دی جائے گی تا کہ ملکی حالات میں وہ پولیس کے ساتھ مل کر ڈیوٹی کر سکیں۔