دپیکا نے بجا دی کترینہ کے لئے خطرے کی گھنٹی

Deepika

Deepika

بالی ووڈ چلبلی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بجا دی ہے کترینی کیف کے لئے خطرے کی گھنٹی۔ کہتی ہیں رنبیر اور ہم دوستی کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرورنبیر کپور بچنا اے حسینوں میں دپیکا کے ساتھ آئے تو کترینہ کیف کو اپنی عجب پریم کی عضب کہانی خطرے میں پڑتی نظرآئی۔

رنبیر اور کترینہ کی دوستی اور ملاقاتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن ایک باردپیکا پڈوکون آگئیں کترینہ کو جلانے ، غصہ دلانے۔ اپنے چلبلے پن سے رنبیر کپور کو متاثر کرنے والی دپیکا نے دے دیا ہے بیان کہ یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے۔

اور تو اوردپیکا نے تو یہ بھیء کہہ دیا کہ ان کی دوستی تو ایسی پکی ہوگئی ہے کہ توڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس بیان کے بعد کترینہ کیف کے اندر مچ گئی ہے کھلبلی۔ وہ ہیں پریشان کہ حسینوں سے کیسے بچائیں رنبیر کپور کو مگر رنبیر بھی ہیں کہ بدتمیز دل کیباوجود سب کو کرلیتے ہیں متاثر۔