کوئٹہ (جیوڈیسک))کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر عبدالمناف ترین کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ چھٹے روز بھی جاری ہے۔
کوئٹہ سے 27 ستمبر کو ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا جو تاحال بازیاب نہیں ہو سکے جس کے خلاف ڈاکٹروں کی کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر تین گھنٹوں کی ٹوکن ہڑتال آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔