حیدرآباد (راست) ڈاکٹر عبدالقیوم اسوسیٹ پروفیسر شعبہ نظم ونسقِ عامہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کی دوسری تصنیف” ہندوستان کی حکومت اور سیاست ”کا چوتھا ایڈیشن منظر عام پر آگیاہے۔اس سے قبل 2005ء میںدوسرا اور2011ء میں تیسرا ایڈیشن شائع ہوچکا ہے۔یہ کتاب بی اے اور ایم اے سیاسیات اور نظم و نسق عامہ کی نصابی ضرورتوں کو پورا کرتی ہے۔
کتاب کے چوتھے ایڈیشن میںتلنگانہ تحریک پر ایک باب کا اضافہ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ 73 اور74ویں دستوری ترمیمات کے علاوہ دیگر دستوری و انتظامی تبدیلیوںکااضافہ متعلقہ ابواب میں کیا گیا ہے،ہندوستان کے دستوراور سیاست پر واحد میعاری کتاب ہونے کی وجہہ سے یہ کتاب عام مطالعہ کے علاوہ مسابقتی امتحانات کے طلبہ کے لیے بھی کافی مفید ہے۔295صفحا ت پر مشتمل اس کتاب کی قیمت صرف 225روپئے ہے۔
ڈاکٹر عبدالقیوم کی یہ اکیسویں کتاب ہے جسے نصاب پبلشرنےISBNنمبر کے ساتھ شائع کیا ہے۔ھدیٰ بک ڈپو پرانی حویلی حیدرآباداور ڈاکٹر عبدالقیوم سے راست فون نمبر9441277497پر ربط پیدا کرتے ہوئے حاصل کرسکتے ہیں ۔ڈاکٹرعبدالقیوم کی تیسری کتاب ”سیاسی فلسفہ ”کا تیسرا ایڈیشن ابھی اشاعت کے مرحلہ میں ہے۔