لاہور : اہم اعلان۔ ڈاکٹر ادیب رضوی جو کراچی کے ایک ہسپتال میں کڈنی سپیشلسٹ ہیں اور دنیا میں گردوں کی بیماری کے شعبے کا ایک معتبر نام ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے مشروبات غازیہ (پیپسی،کوک،ڈیو وغیرہ) کا سحری اور افطاری میں استعمال گردے فیل کر سکتا ہے،لہذہ میری درد مندانہ اپیل ہے کہ ان کے مشورے پر عمل کریں۔وہ کہتے ہیں کہ ١٦ گھنٹے کے روزے کے بعد گردے اس قسم کے مشروبات کے مضر اثرات سے فیل ہو سکتے ہیں۔
صرف کراچی میں کل ١٥ افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔میں اپنے بیٹے ڈاکٹر نبیل افتخار چودھری کا شکر گزار ہوں جو مشورہ بھیجا ہے۔میری خواہش ہے کہ اللہ تعالی آپ کو رمضان کی با برکت ساعتوں میں اپنے گھر والوں کے درمیان خوش و خرم رکھے۔آمین۔ شیئر کر کے اس کمپیئن کا حصہ بنیں۔انجینئر افتخار چودھری