ڈاکٹر محمد علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس میں افضیٰ وومن اسپورٹس فٹنس سینٹر کا افتتاح آج ہوگا

کراچی: ڈاکٹر محمد علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس کورنگی میں افضیٰ اسپورٹس اینڈ وومن فٹنس سینٹر کا افتتاح (آج) مورخہ 10 جنوری 2014ء بروز جمعہ اسمیٰ علی شاہ کرینگے۔

ڈاکٹر محمد علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس کورنگی میں قائم ہونے والے افضیٰ اسپورٹس اینڈ وومن فٹنس سینٹر میں خواتین کے لئے نیٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، ہاکی اور فٹ بال کی تمام سہولیات میسر ہونگی جس سے خواتین کھلاڑی ہر شعبے میں اپنی فٹنس برقرار رکھیں گی۔