ڈاکٹر امجد تقویم کے اغوا کیخلاف خیبر پختونخوا کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ہڑتال

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں سینئر ڈاکٹر امجد تقویم کے اغوا کے خلاف خیبر پختون خوا کے تمام سرکاری اور پراییوٹ ہسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے۔

ڈاکٹر امجد تقویم کو منگل کی شب نامعلوم افراد نے حیات آباد سے اغوا کیا تھا۔ ڈاکٹر امجد تقویم کے اغوا کے خلاف آج پانچویں روز بھی ہڑتال جاری ہے۔ صوبے کے تمام بڑے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے کام بند کر دیا ہے ۔

ہسپتالوں کی او پی ڈی اور دیگر وارڈوں میں مریضوں کو نہیں دیکھا جا رہا۔ ڈاکٹر صرف ایمرجنسی کو دیکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امجد تقویم کی عدم بازیابی کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک پھیلایا جاے گا۔

آئندہ لائحہ عمل طے کر نے کے لیے ڈاکٹر تنظمیوں کا اجلاس رات اٹھ بجے طلب کر لیا ہے، ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔