حیدرآباد : ممتاز ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد احسن فاروقی صدر شعبہ معالجات نظامیہ طبی کالج حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب ڈاکٹر انیس جہاں میموریل سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان مفت حجامہ کیمپ 25 ڈسمبر بروز اتوار میڈون ہاسپٹل نامپلی حیدرآباد پر صبح 7 تا 3 بجے مقرر ہو گا۔
اس دن ایک ہزار مریضوں کا بالکل مفت حجامہ کیا جائے گا۔ تمام ڈاکٹرس سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ حجامہ کے ضمن میں میڈون ہاسپٹل پر ڈاکٹر فضل احمد سے رجوع ہوں اور حجامہ کے خواہش مند مریضوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ فون8885008655پر اپنا رجسٹریشن کرالیں۔ پہلے رجسٹریشن کرانے والے ایک ہزار مریضوں کا ہی حجامہ کیا جائے گا جو بالکل مفت ہو گا۔
ماہر ڈاکٹرس کی موجودگی میں حجامہ کیا جائے گا۔ خواتین کے لیے خاتون ڈاکٹرس ہی حجامہ کریں گی۔ ڈاکٹر محمد احسن فاروقی نے کہا کہ حجامہ ایک سنت طریقہ علاج ہے جس سے جسم سے فاسد خون نکالا جاتا ہے اور خون کی روانی ہونے سے مختلف امراض سے شفا ملتی ہے۔ ہر قسم کے امراض میں حجامہ مفید ہے۔