ڈاکٹر اسد معظم نے دیوار گرنے سے جاں بحق ہونیوالے بچوں کے لواحقین سے ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم نے یوم عاشورہ پر اسلام نگر میں لنگر کی تقسیم کے دوران دیوار گرنے سے جاں بحق ہونیوالے بچوں کے لواحقین سے ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوگواروں سے کہا کہ معصوم بچے حضرت امام حسین کے یوم شہادت پر فوت ہوئے یہ بھی ایک سعادت ہے کیونکہ دس روز حضرت امام حسین کے ساتھ حضرت علی اکبر اور حضرت علی اصغر نے بھی جام شہادت نوش فرمایا تھا۔ بلاشبہ معصوم بچوں کی اچانک موت والدین کی کمر توڑ دیتی ہے تاہم کچھ موتیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیشہ یاد رہتی ہیں۔ اب جب بھی نواسہ رسولۖ کا یوم سہادت منایا جائیگا ان معصوم بچوں کے لیے بھی دل سے دعا نکلے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تبارک وتعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگواران کو صبر وجمیل جیسی عظیم نعمت سے نوازیں۔ آمین۔