لاہور : نیشنل پارٹی لاہور و پنجاب کے ساتھیوں کی وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ و صدر نیشنل پارٹی میر حاصل خان بزنجو، سنیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نانتوانی اور چیئرمین گیپکو خالق خان سے پرل کانٹینٹل لاہور میں ملاقات۔
دوران ملاقات انہوں نے پنجاب میں نیشنل پارٹی امور اور موجودہ مجموعی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔انہوں نے بتایا کہ سی پیک معاہدے میں حکومت نے ملک کی اقتصادی و معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے بہترین حکمت عملی سے پالیسی سازفیصلہ کیا اور اس معاہدے کے تحت 35 سال کے بعد ہر قسم کی انویسٹ واثاثہ جات پاکستان کی ملکیت ہوگی جس سے آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل پارٹی کے فروغ کے لئے پارٹی کارکنان کی قدر کرتے ہیں اور ہمیں اس وقت خوشی ہوتی ہے جب ایوب ملک، طالب حسین اور دیگر ساتھی ہمیں پنجاب کی سیاسی جدوجہد میں نیشنل پارٹی کے کردار اور آپ کی خدمات سے آگاہ کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے ساتھیوں پر فخر ہے۔
پنجاب کے نائب صدر میاں آفتاب نے انہیں لاہور کی حالیہ صورتحال پربریف کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں محمد اشرف یاد، اصغر علی، فریاد علی، اقبال کھوکھر، رشید لالہ، ڈاکٹر اکرم، ٹیپو شامل تھے۔