کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹر عاصم حسین کی جناح میں سپتال طبعیت ناساز ہو گئی، ڈاکٹرز نے طبی امداد کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔
کرپشن کیس میں ملوث ڈاکٹر عاصم حسین جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین نے آج کمر میں تکلیف اور سینے میں دباو کی شکایت کی جس پر ڈاکٹر رخسانہ نے مکمل طبی معائنہ کے بعد انہیں طبی امداد فراہم کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے متلی اور پیٹ میں تکلیف کی بھی شکایت کی تھی ، ڈاکٹرز نے عاصم حسین نے مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا ہے۔