کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکڑ عاصم کی اہلیہ کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
رینجرز کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ رینجرز نے کوئی توہین عدالت نہیں کی ہے۔ عدالتی ہدایت کے مطابق ڈاکٹرعاصم کو تمام ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ رینجرز کے ماہر ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے ڈاکٹر عاصم کے ساتھ رہتے ہیں۔
ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹر عاصم کو قومی ادارہ امراض قلب لے جایا گیا تھا ۔ عدالت عالیہ نے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کے وکیل جواب الجواب داخل کریں گے۔