ڈاکٹر اسلم سعید انسان دوست مسیحا تھے۔ڈاکٹر رشید زمان

Karachi

Karachi

کراچی : ڈاکٹر اسلم سعید نے اپنی پوری زندگی خدمت انسانیت میں گزاری یہ انسان دوست مسیحا تھی ان کی وفات سے ملک وقوم ایک اچھے طبی ماہر سے محروم ہوگئی کراچی کے شہری و مضافاتی کے لاکھوں افراد اُن سے طبی سہولیات کے ھوالے سے فیضیاب ہوئے مرحوم ضلع ملیر کے علاقے لائق آباد لانڈھی میں قائم ٹرسٹ برائے صحت و میڈیکل سائنسز (بیچم ہسپتال) کے ایم ایس تھے جو کہ اُن کی کاوشوں کا ثمر تھا ان خیالات کا اظہار مقررین نے حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت ڈاکٹر اسلم سعید کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جن میں سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی کے گیسٹرو لوجسٹ ڈاکٹر رشید زمان ،آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر مختا ر احمد ،ماہر ذیابیطس ڈاکٹر طاہر عباسی ،سابق چیئر مین تعلیمی کمیٹی بن قاسم ٹائون نذیر محمد ،سجاد حیدر ،سید حیدر عباس رضوی و دیگر شامل تھے اس موقع پر اسمتھ کلائن بیچم کی انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ وہ ( بیچم ہسپتال )فعال رکھ کر مرحوم ڈاکٹر اسلم سعید کی طبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے رہیں۔

مقررین نے کہاکہ ڈاکٹر اسلم سعید کی کمی علاقہ عوام مدتوں محسوس کرتے رہیں گے غریب عوام کے لئے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین سید حیدر عباس رضوی نے تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ڈاکٹر اسلم سعید نے اپنی زندگی غریب ،لاچاروں کے لئے وقف کررکھی تھی آج تعزیتی تقریب کے انعقاد کا مقصد مرحوم کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے آخر میں شرکاء تقریب نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مرحوم کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائیگا۔