حیدرآباد (عبدالعزیز) نوجوان قلمکار، ادیب و مبصر ڈاکٹر عزیز سہیل اردو مدرس و سابق لیکچرار نظم و نسقِ عامہ ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر کی دسویں تصنیف”نظم ونسق عامہ میں ابھرتے رحجانات ” (مرتبہ کتاب) کے عنوان سے منظر عام پر آچکی ہے۔یہ کتاب نظم و نسق عامہ میں ابھرتے رحجانات کے موضوع پر مقالات کا مجموعہ ہے جس کو ایجوکیشنل پبلشنگ ہاوس دہلی نے آئی ایس بی این نمبر کے ساتھ شائع کیا ہے۔
اس کتاب میں ڈاکٹر عزیز سہیل نے نظم و نسق عامہ کے عصری رحجانات پر طویل مقدمہ لکھا ہے۔اس کتاب میں نظم و نسق و سماجی علوم کے شعبہ کے اساتذہ کے گراں قدرمضامین شامل کئے گئے ہیں، جن میں ڈاکٹر عبدالقیوم،ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد،ڈاکٹر سید نجی اللہ،ڈاکٹراشتیاق احمد،ڈاکٹر محمد غوث،ڈاکٹر عذربانوا ،ڈاکٹر صفیہ بانو،ڈاکٹر عزیز سہیل و دیگر اسکالرس کے تحقیقی مقالات شامل ہیں واضح رہے کہ ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج محبوب نگر پرمذکورہ موضوع پر پچھلے دنوں سمینار کا انعقاد عمل میں آیا تھا۔
اس کتاب سے قبل ڈاکٹر عزیز سہیل کی٩کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جن میں ”ادبی نگینے” ،”ڈاکٹر شیلا راج کی تاریخی و ادبی خدمات”،’ ‘سماجی علوم کی اہمیت مسائل اور امکانات”،”میزان نو”،”مولوی محمد عبدالغفار حیات و خدمات ”، ”دیارِ ادب”، ”رونق ادب ”،فکر نو”اور” مضا مینِ ڈاکٹر شیلا راج”شامل ہیں۔یہ کتاب ایجوکیشنل پبلشنگ ہاوس دہلی ، ہدی بک ڈسٹری بیوٹرس،حیدرآباد،یا ڈاکٹر عزیز سہیل سے رابطہ کے ذریعے خریدی جا سکتی ہے۔