ڈاکٹر احسان باری کی ارسلان پریس سیکریٹری پر پولیس تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

Dr.Ihsan Bari

Dr.Ihsan Bari

ہارون آباد: قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر احسان باری نے ارسلان پریس سیکریٹری کوہاٹ اللہ اکبر تحریک پر پولیس تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے تحریک کے عہدیدار محمد ارسلان جو کہ صرف ہسپتال میں مریضوں کو خون مہیا کرنے کے لیے نوجوانوں کو اکٹھے کرکے ہسپتال بلڈ بنک لے کر جارہا تھا کہ پولیس نے حملہ کر کے اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

میاں باری نے مزید کہا کہ یہ بات عجب اچنبھا ہے کہ خون دینے کے لیے اکٹھا کرنیوالے نوجوانوں کی ہسپتال تک راہنمائی اور عوامی فلاح کیسے جرم بن گیا۔

پولیس کی ایسی حرکت حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ کی حیثیت رکھتی ہے گوررنر ،وزیر اعلیٰ ، صوبائی وزیر داخلہ ،آئی جی ،آر پی او ،ڈی پی او اور متعلقہ ڈی ایس پی اس کا ذاتی طور پر نوٹس لیںاورمتعلقہ پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کریں ڈاکٹر احسان باری نے مزید کہا کہ ارسلان کا پولیس تشدد برداشت کرنے کے بعد یہ عزم کہ وہ عوامی فلاح و خدمت کے اللہ اکبرتحریک کے پروگرام پر وقت آنے پر اگر ضرورت پڑی تو جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کروں گا۔

انتہائی قابل ستائش ہے آخر میںمیاں باری نے کہا کہ ہماری پارٹی ایسے ہی کارکنوں پر مشتمل ہے جو کہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور ملک کو اسلامی فلاحی مملکت بنا کر ہی دم لیں گے۔

ADDRESS:Bari House,Bari Road Canal Colony,Haroonabad,Distt:Bahawal Nagar(Punjab)Pakistan
Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0332–0333–0345–6986900 web:www.allahoakbar-tehreek.com,,Facebook.com/allahoakbartehreek-Twitter.com/drmianihsanbari
,drahsanbari@gmail.com,mianihsanbari@gmail.com,drmianihsanbari@gmail.com