بدین (عمران عباس ) قومی اسیمبلی کی سابقہ اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی صاحبزادی شیزیری مرزا اور اس کے صاحبزادے بیرسٹر حسام مرزا نے سول اسپتال بدین اور تھیلسمیاں سینٹر بدین کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے خیر خیریت معلوم کی اور اسپتال میں سہولیات کے حوالے سے بات چیت ہوئی
اس موقعے پر انہوں نے اسپتال کے مریضوں میں بیڈ شیٹیں تقسیم کی جبکہ تھیلسمیا سینٹر کے دورے کے دوران انہوں نے سینٹر میں زیر علاج بچوں سے جاری علاج کے حوالے سے معلومات حاصل کی جبکہ بیمار بچوں میں جوس اور ٹافیاں تقسیم کیں، انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ترقیاتی دور میں بھی غریب عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، غربت کے باعث لوگ اپنے بچوں کا علاج کرانے سے بھی قاصر ہیں جبکہ کرپشن اور بد انتظامی کے باعث سرکاری اسپتال میں ادوایات کی شدید کمی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی آگے آنا چاہیے اور اسپتال اور کیئر سینٹروں میں داخل مریضوں سے انسانی ھمدردی کی بنیادوں پر مدد کرنی چاہیئے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ تھیلسمیا سینٹر میں داخل مریضوں کے لیئے بدین اور دیگر شہروں خون کے عطیات دینے کے لیئے جلدہی کیمپ لگائے جائیں گے
Dr Fahmida Mirza Daughter And Son Civil Hospital Badin Visit