بدین (عمران عباس) ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، ذوالفقار مرزا کے نامزد کیئے گئے امیدواروں کو جتوانے کے لیئے پیپلز پارٹی کے خلاف میدان میں آگئی۔مرزا گروپ کے امیدوار کے سامنے کھڑی ہونے والی آزادامیدوار کو دستبردار کروادیا،گھر گھر جاکر الیکن مہم کا آغاز کردیا، فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی شروع۔
سابقہ اسپیکر قومی اسیمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پی پی پی کی بہترین جیالی بننے کے بجائے بہترین اہلیا بننے کو ترجیع دے دی ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، ذوالفقار مرزا کے نامزد کیئے گئے امیدواروں کو جتوانے کے لیئے پیپلز پارٹی کے خلاف میدان میں آگئی ہیں اس سلسے میں انہوں نے باقاعدہ ذولفقار مرزا کے نامزد کئے گئے امیدواروں کی الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
بدین کے وارڈ نمبر 1سے مرزا گروپ کے نامزد امیدوار عیسیٰ ملاح کے سامنے الیکشن لڑنے والی آزاد امیدوار کزبانو خاصخیلی کے گھر پر ڈاکٹر فہمید ہ مرزا نے جاکر ان ان کو مرزا کے کینڈیڈیٹ کے سامنے دستبردار کروادیا، جس کے بعد بلوچستان میں قتل ہونے والی بدین کی انیلا خاصخیلی کے گھر پھر جاکر ان کے والدین سے فاتحہ خوانی بھی کی اور بعد میں میڈیا سے بات کرتے حکومت اور ضلع انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں انتظامیہ جانب دار بنی ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر ، ایس ایس پی اور پولیس ملکرانتخابات لڑ رہے ہی امیدواروں کو پولیس الیکشن میں ہراساں کررہی ہے ا نتظامیہ ایک ناخوشگوار صورتحال پیداکرنا چاہتی ہے جس کے خلاف میں آج گھر سے نکل آئی ہوں عوام میں حکومت کے خلاف اشتعال پایا جاتا ہے ۔رانیپور واقعے کے بعد لوگوں کے حکومت کے خلاف خدشات بڑھ گئے ہیں۔