ڈاکٹر فرخ جاوید کا ضلع چنیوٹ، سرگودھا اور قصور کے اآٹھ رمضان بازاروں کا دورہ

Ramadan Bazaar

Ramadan Bazaar

لاہور : رمضان بازاروں کے ثمرات غریبوں اور کم آمدنی والے افراد تک پہنچانے کے لئے صوبہ بھر کی تمام انتظامی مشینری متحرک ہے اور عام آدمی کے لئے آٹا ‘چینی ‘گھی’دالوں’سبزیوں اوردیگر اشیاء صرف میں دی جانے والی خصوصی رعایت کویقینی بنانے کے لئے ان کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

سستے رمضان بازاروں میں خریداروں کارش اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں لہذا بہترین انتظامات اختتام رمضان تک برقراررہنے چاہیں۔ میڈیاورلڈلائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے ضلع چنیوٹ میں چنیوٹ شہر، چناب نگر،سرگودھا میں لالیاں، بھلوال، کوٹ مومن اورضلع قصور میں حبیب آباد، پتوکی اور رینالہ خوردمیں قائم مختلف سستے رمضان بازاروں کے معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر متعلقہ ڈی سی اوز اور ضلعی انٹظامیہ کے نمائندے بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔۔صوبائی وزیرنے ان علاقوں کے رمضان بازاروں میں چیک لسٹ کے مطابق ضروری انتظامات،اشیائے صرف کی موجودگی اورقیمتوں کاجائزہ لیا۔ انہوں نے انچارج افسران کو مختلف اشیائے ضروریہ کی طلب ورسد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ہمہ وقت دستیابی کی ہدایت کی۔انہوں نے خریداروں سے ان بازاروں اور یہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

صوبائی وزیر نے بعض اشیاء کے وزن کو اپنی نگرانی میں تول کر چیک کیااور کہا کہ کسی صارف کی حق تلفی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹر فرخ جاوید نے رمضان بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی کے سٹالز پر اشیائے صرف کی قیمتوں،وزن اور گرین چینل میں سبزیوں کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور شکایت بکس کی موجودگی،میڈیکل کیمپس کے قیام،صفائی ستھرائی،سیکورٹی اور بزرگ ومعذور شہریوں کے لئے الگ کائونٹرسمیت دیگر انتظامات کوسراہا۔صوبائی وزیرنے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں خریداروں کارش اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں لہذا بہترین انتظامات اختتام رمضان تک برقراررہنے چاہیں۔ڈی سی او صاحبان نے صوبائی وزیرزراعت کو متعلقہ ا ضلاع میں سستے رمضان بازاروں کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جہاں گرین چینل کے تحت سبزیوں،پھلوں کے ساتھ دیگر اشیاء ضروریہ کی دستیابی اورمعیار کو تسلسل کے ساتھ چیک کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں وزیر زراعت نے سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس کی صدارت کی اور صوبے بھرمیں قائم رمضان بازاروں کی صورتحال کا جائیزہ لیا۔