ڈیرہ غازی خان (ریاض جاذب سے) ایف آئی اے کی طرف سے کی جانے والی کاروائی ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے فزیشن ڈاکٹر ہارون بلال کی حراست کے خلاف پی ایم اے کی ٹراما سنٹر کے باہر ہنگامی پریس کانفرنس اور احتجاج۔ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر طاہر فرید ترک اور جنرل سکریٹری ڈ اکٹرعامرعبدالرحمن قیصرانی کا خطاب ۔ 24 گھنٹے کے اندراندر باعزت رہا کیا جائے۔
پی ایم اے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال کے فزیشن ڈاکٹر ہارون بلال کو ان کے زاتی کلینک سے شام کے وقت ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے اپنی حراست میں لایا ہے۔ انہیں کس الزام میں حراست میں لیاگیا اس بارے ابھی کچھ پتہ نہیں چلا۔ کچھ ذرائع نے دعوی کیا ہے۔ کہ ڈاکٹر ہارون بلال کو غیر ملکی ممنوعہ ادویات کلینک پر رکھنے کا الزام ہے۔
ڈاکٹر ہارون بلال کے خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں تاحال اس کا کوئی پتہ نہیں کہ انہیں کیوں اٹھایا گیا ہے ۔ ڈاکٹر ہارون بلال کی حراست کی خبر کے ساتھ ہی ڈاکٹرز نے ہڑتال شروع کردی ہے اور کل صبح اپنے آئندہ لائحہ عمل کا علان کیا جائے گا۔