سرائے عالمگیر (انعام الحق مرزا) ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو اتفاق رائے سے پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کا صدر منتخب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مظہر اقبال مشر (مرحوم) کی وفات کے بعد پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کا پہلا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت سرپرست اعلی پروفیسر حکیم عبید الرحمن قریشی نے کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔اس کے بعد ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔سیکریٹری جنرل راجہ سہیل کیانی نے اجلاس کا مدعا پیش کیا کہ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کے عبوری صدر کا چناؤ کیا جائے۔حکیم انوار قریشی صاحب نے صدر کے لئے ڈاکٹر تصور حسین مرزا کا نام تجویز کیا ۔جس کی ریاض احمد مغل صاحب اور ندیم ساجد مغل صاحب نے تائید کی۔اسکے بعد باقی تمام ممبران کے اتفاق رائے سے ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کا صدر نامزد کر دیا گیا۔
صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے اپنے خطاب میں تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔کہ آپ سب نے مجھ پر اعتماد کیا۔اور مجھے یہ ذمہ داری سونپی۔جس کو میں اپنی بہتر صلاحیتوں کو برئے کار لاتے ہوئے نبھاؤں گا۔تمام صحافی ہمارے بھائی ہیں۔ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔اس پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کے تمام ممبران برابر ہیں کوئی بڑا چھوٹا نہیں ہے۔ہر ایک کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہو گی ۔تمام ممبران نے نو منتخب صدر کو مبارک باد پیش کی۔ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا ہم پیار محبت اور عزت کو ہر ممبر تک پہنچا کر تمام فیصلے متفقہ طور پر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کی بہتری کے لئے کریں گئے۔